ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں و کشمیرسرکار میں چہرے بدلے ،اسمبلی اسپیکر، سات دیگر نے وزیر کے طور پر حلف لیا

جموں و کشمیرسرکار میں چہرے بدلے ،اسمبلی اسپیکر، سات دیگر نے وزیر کے طور پر حلف لیا

Tue, 01 May 2018 00:58:13    S.O. News Service

نئی دہلی ، 30اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )جموں کشمیر اسمبلی اسپیکر کوندر گپتا اور سات دیگر نے ریاست کی پی ڈی پی بی جے پی حامی حکومت کے وزیر کے طور پر آج حلف لیا۔حکام نے بتایا کہ گپتا ریاست کے نئے نائب وزیر اعلی ہوں گے جنہوں نے نرمل سنگھ کی جگہ لی ہے۔نرمل نے کل رات ریاست کے نائب وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔بی جے پی کے جن نئے چہروں کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایاگیا ہے ان میں پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر ستپال شرما، کٹھوعہ کے ممبر اسمبلی راجیو جسروٹیا اور سامبا کے ممبر اسمبلی دوندر کمار مانیال شامل ہیں۔ریاستی حکومت میں نقل و حمل کے وزیر مملکت سنیل شرما کو بی جے پی نے کابینہ وزیر کے طور پر ترقی دی ہے۔ڈوڈہ کے بی جے پی ممبر اسمبلی شکتی راج کو وزیر مملکت کے طور پر حلف دلایاگیاہے۔پی ڈی پی کے جن وزراء کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ان میں پلوامہ کے ممبر اسمبلی محمد خلیل بانداور سونور کے ممبر اسمبلی محمد اشرف میر شامل ہیں۔بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت جتندر سنگھ نے حلف برداری تقریب میں حصہ لیا۔
 


Share: